31View
10m 11sLenght
0Rating

کی افزائش کے متعلق کبھی سمجھا جاتا تھا کہ اسے کرنے کیلئے بہت سرمائے اور اچھے خاصے رقبے کی ضرورت ہوگی، مگر بدلتے وقت کیساتھ سائنسی تحقیق اور معلومات میں اضافہ کیوجہ سے ایسے طریقے دریافت ہورہے ہیں جنہیں اپنا کر بہت کم سرمائے اور چھوٹی سی جگہ میں اسے شروع کیا جاسکتا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر مچھلیوں کی افزائش ایک نہایت فائدہ مند کاروبار ہے اور اسکے ذریعے آپ اضافی آمدنی کے ساتھ اپنے خاندان کیلئے عمدہ گوشت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر یوں تو آپ کسی بھی قسم کی مچھلی پال سکتے ہیں تاہم انتہائی محدود پیمانے پر جیسے کہ گھروں کے اندر پالنے کیلئے کیٹ فش اور رنگین مچھلیاں انتہائی مناسب ہیں۔ مچھلیوں کو گھر کے کسی بھی حصے میں باآسانی پالا جاسکتا ہے۔ انہیں پانی کے ڈرم یا بڑے ٹب کے علاوہ پلاسٹک کے پانی یا کوکنگ آئل کے بڑے کین؛ کسی بھی قسم کے پرانے برتن جیسے بڑی دیگچی، بالٹی یا مٹی کے گھڑے وغیرہ؛ پرانے ٹائر اور ٹیوب سے بنے ٹب؛ یا کسی دیگر قسم کے برتن جن میں پانی کھڑا ہوسکے میں پالی جاسکتی ہیں۔ تاہم چھوٹے چھوٹے کچے یا سیمنٹ کے ٹینک تعمیر کرکے مچھلی پالنا سب سے بھترین طریقہ ہے۔ کیٹ فش میں سے میٹھے پانی کی سول (چٹو) مچھلی یا سنگھاڑا؛ اور رنگین مچھلیوں میں سے مولی، گپی، پلیٹی یا سورڈٹیل بہت آسانی سے گھروں میں یا محدود جگہ میں پالی جاسکتی ہیں۔ رنگین مچھلیاں ایک سے دو مہینے کے اندر بچے دیتی ہیں اسطرح ان سے ہر مہینے آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ جبکہ سول اور دیگر کیٹ فش کچھ مہینے میں بڑی ہوجاتی ہے اور مارکیٹ کی جاسکتی ہے یا ان سے اپنے گھر کی مچھلی کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ مچھلیوں کیلئے خوراک آسانی سے بنائی جاسکتی ہے اور بنی بنائی بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ مچھلیون کیلیئے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ پانی میں آکسیجن کی مناسب مقدار کا ہونا ضروری ہے۔ آکسیجن کی سپلائی کیلئے چھوٹے سے ایئر پمپ کا استعمال کیا جاتا ہے جو مارکیٹ میں چند سو روپوں میں باآسانی دستیاب ہے۔